ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹارز کے استاد کون؟
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو- ڈبلیو-ای) سپر سٹارز کو ریسلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے کئی داؤ پیچ سیکھنے پڑھتے ہیں۔ کئی این-ایکس-ٹی اور ڈبلیو- ڈبلیو-ای سپرسٹارز نے ڈبلیو- ڈبلیو-ای پرفارمنگ سینٹر سے ہی آغاز کیا لیکن کچھ کامیاب ترین سٹارز ایسے ہیں جنہوں نے دنیا کے سب سے قابل احترام ریسلروں سے ٹریننگ حاصل کی۔
ٹرپل ایچ/ کلر کووالسکی
ٹرپل ایچ ڈبلیو-ڈبلیو-ای کے جانے مانے اور تجربہ کار ریسلر ہیں۔ ان کو ٹرین کرنے والے استاد کا نام ہے 'کلر کوالسکی'۔ جنہوں نے 1977 میں میلڈن میں ایک پروفیشنل ٹریننگ اسکول قائم کیا اور ٹرپل ایچ سمیت کئی ریسلروں کو ٹریننگ دی۔
دی راک/روکی جانسن
راک کا اصل نام ڈیوین جانسن ہے جو ان کے والد روکی جانسن نے انہیں دیا تھا۔ اور صرف نام ہی نہیں بلکہ اپنا ہنر بھی اپنے بیٹے میں منتقل کیا۔ جی ہاں! راک کو ان کے اپنے ہی والد روکی جانسن نے ٹریننگ دی ہے۔
بریٹ 'ہٹ مین' / اسٹو ہارٹ
بریٹ کا پورا نام بریٹ سرجنٹ ہارٹ ہے اور 'ہٹ مین' ان کا لقب۔ ان کو بھی ان کے والد اسٹیورٹ ہارٹ 'اسٹو' نے ٹرین کیا ہے۔ جن کا اپنا ٹریننگ کیمپ 'ہارٹ ڈنجن' کے نام سے مشہور تھا۔
رومن رینز/ آفا آنوآئی
انیس سو نوے میں ریٹائر منٹ کے بعد آفا آنوآئی نے وائلڈ سموآن ٹریننگ سینٹر میں نئے ریسلروں کو ٹریننگ دینا شروع کی۔ جن میں رومن رینز اور بٹیسٹا بھی شامل ہیں۔
ڈینیئل برائن/ شان مائیکلز
ڈینیئل برائن اور شان مائیکلز دونوں ہی اونچے درجے کے سپر اسٹار ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ایک گرو ہے تو دوسرا چیلا۔ شان مائیکلز جو اپنے'سویٹ چن میوزک' کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں انہوں نے ڈینیئل برائن جیسے قابل ریسلر کو ٹرین کر کے تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔
شان مایئکلز/ہوزے لوتھاریو
جہاں شان مائیکلز نے دوسروں کو ٹرین کیا تو سوال اٹھتا ہے کہ انہیں کس نے ٹریننگ دی۔ جواب ہے ہوزے لوتھاریو۔ لوتھاریو نے 1980 میں شان مائیکلز کو ٹرین کیا اور پھر1996 میں ان کےمینیجر کے طور پر سامنے آئے۔