مزاحیہ اور خاموش فلموں سے عروج پانے والے اداکار "چارلی چپلن" اپنے منفرد طرز اداکاری سے بے حد مقبول ہوئے جس میں وہ محض اپنی حس مزاح کو جذبا ت کا استعمال کرتے ہوئے ہی شائقین کو محضوظ کرتے تھے، وہ اس منفرد انداز کی اداکاری کے بانی کہے جائیں تو غلط نہ ہوگا۔
اس کردار کے مقبول ہونے کے بعد وہ بیسویں صدی کے سب سے بڑے اداکار بن گئے۔ چپلن کے مداحوں نے ان کے بارے میں بہت کچھ پڑھا اور سنا ہوگا لیکن ان پانچ دلچسپ حقائق سے شاید ہی واقف ہوئے ہوں۔
۔ برطانوی جاسوس اداروں نے چارلی چپلن کے اصل نام اور جائے پیدائش کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
۔ چارلی چپلن بیٹے کے مطابق وہ اکیڈمی اعزاز کو حقیر سمجھتے تھے ، ایک وقت ایسا بھی آیا کہ انہوں نے انیس سوانتیس میں ملنے والے اعزازی ایوارڈ کو گھر کا دروازہ روکنے کے لئے استعمال کیا۔
۔ وہ پہلے اداکار تھے جن کی تصویر ٹائم میگزین کے سرورک پر سب سے پہلے چھ جولائی انیس سو پچیس میں چھاپی گئی۔
۔ انیس سو بہتر میں ان کو آسکر ایورڈ دیا گیا ۔
۔ تہترسال کی عمر میں ان کے سب سے چھوٹے بیٹے کی پیدائیش ہوئی۔
https://www.youtube.com/watch?v=CAXJeuKQees