بہالپور :سی ٹی ڈی کی کارروائی ،پانچ دہشت گرد گرفتار

شائع 09 مئ 2016 06:32pm

 بہاولپور :کاوٴنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔دہشت گرد دریائے ستلج کے پل کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنا چاہتے تھے۔

بہاولپور میں دریائے ستلج کے پل کے قریب کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پانچ آئی ای ڈیز اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گرد دریائے ستلج کے پل کو بارود مواد سے اڑانا چاہتے تھے۔ ملزمان میں نعمان،عثمان،عبدالحمید،سکندر اور محب اللہ شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق دو کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments