کراچی:پولیس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 10 مئ 2016 08:02am

کراچی :کراچی کے 3مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کے دوران بھتہ خور سمیت3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں رات گئے رضویہ پولیس نے شاہد بکک کے اڈے پر چھاپہ مار کر کمانڈرحارث عرف فوجی کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ،شاہد بکک ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کا مرکزی ملزم ہے۔

 حارث عرف فوجی رضویہ مارکیٹ سے بھتہ بھی وصول کیا کرتا تھا،ملزم کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ملزم کا ایک ساتھی عدنان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 ادھرجمشید کوارٹرز اور سائٹ پولیس نے الگ الگ کارروائی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Read Comments