بگ باس کی مشہور جوڑی کے درمیان علیحدگی؟
ممبئی:بھارت کے مشہور ٹی وی رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی مشہور جوڑی کرشما تنا اور اوپین پٹیل کی علیحدگی کے حوالے سے خبرگزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے لوگوں کو صدمے میں مبتلا کردیا ،لیکن اب اوپین پٹیل کی جانب سے ان خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی ٹی وی کی اس مشہور جوڑی نے بگ باس کے ذریعے کافی شہرت حاصل کی تھی،دونوں کے درمیان دوستی اور محبت کا رشتہ شو کے دوران ہی قائم ہو گیا تھا ،اس جوڑی کو بھارتی عوام کی جانب سے بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اوپین کا کہناتھا کہ ہمارے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہوئی ،ہاں جس طرح ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں ہمارے رشتے میں بھی آئے ،لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم علیحدہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں اداکار بگ باس سیزن 8 میں ایک دوسرے سے ملے تھے،شو کے دوران ہی دونوں قریب آئے اور اپنے رشتے کو آگے بڑھنے کا موقع دیا ۔ تاہم دو سال سے قائم یہ رشتہ مزید آگے بڑھ پائے گا یا اس کا بھی اختتام بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی دوسری جوڑیوں کی طرح ہو جائے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ All those who love us.We R not splitting up but just getting through our ups & downs like all relationships go through. Love conquers all ❤️ — upen patel (@upenpatelworld) May 8, 2016