شائع 10 مئ 2016 08:00am

ایک دکھیاری ماں کے خط نے سلمان کو' افسردہ' کردیا

ممبئی:ایک افسردہ ماں نے لکھا بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو ' خط' جس میں انہوں نے سلمان سے کیا معصوم خواہش کا اظہار۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  میلبرن سے تعلق رکھنے والی ایک دکھیاری ماں نے سلمان کو خط میں لکھا ہے کہ ان کی 5 سال کی بیٹی 'ریکا ' کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے اور شدید تکلیف میں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اسے صرف ایک چیز خوشی دیتی ہے اور وہ ہے سلمان خان کی فلمیں ،اس نے 'فلم پریم رتن دھن پایو ' کئی بار دیکھی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری پوری فیملی 2013 میں  بھارت آئی تھی ،ریکا  اس وقت صرف 2 سال کی تھی ،اسے یہاں پر کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا لیکن یہ بہت پرانی بات ہے۔

کافی عرصے  بعد ریکا نے فلم پریم رتن دھن پایو دیکھی  وہ بہت خوش ہوگئی،اس نے فلم کے گانے اپنے ٹیبلیٹ پر محفوظ کئے ہوئے ہیں۔

ریکا کی والدہ کو لگتا ہے کہ سلمان ان کی بیٹی کی زندگی کو پوری طرح کنٹرول کئےہوئے ہیں،ریکا کی صرف ایک ہی خواہش ہے کہ سلمان اسے سالگرہ کی مبارکباد دیں۔

انہیں پوری امید ہے کہ سلمان ان کی بیٹی کی یہ معصوم سی خوہش ضرور پوری کریں گے۔

Read Comments