پشاور:پولیس پر حملہ،جوابی فائرنگ سے حملہ آورہلاک

اپ ڈیٹ 10 مئ 2016 09:40am

پشاور :پشاور کے علاقے ڈبگری بازار میں ہوٹل میں مقیم مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

پشاور کے علاقے ڈبگری بازار میں واقع ہوٹل میں مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

ہوٹل میں موجود مسلح شخص کی فائرنگ سے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے'حملہ آور کی لاش کو تحویل میں لے لیا'۔

ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور ریٹائرڈ ایف سی اہلکار تھا۔

پولیس کے مطابق، ہلاک شخص کے کمرے سے ایک مشکوک بوری بھی برآمد ہوئی ہے، جس کو بی ڈی ایس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

Read Comments