Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو 4 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کے روبرو پیش کیا گیا۔
[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/05/RB-QUETTA-1030_mpeg4-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/05/RB-QUETTA-1030_mpeg4.mp4">[/video]
بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز نیاز کاکڑ اور عبدالوحید پہلے سے ہی حراست میں ہیں۔
اشرف مگسی کے خلاف نیب نے اختیارات کے جائز استعمال اور ناجائز بھرتیوں کا مقدمہ درج کیا تھا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کی نگرانی میں قائم کمیشن میں ثابت ہوا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال اور بھرتیاں کی گئی ہیں۔
جس پر اشرف مگسی کو2014 میں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔