شائع 10 مئ 2016 10:14am

دھوم4 :بہت بڑی تبدیلی کا امکان

ممبئی:بولی وڈ کی مشہور فلمی سیریز دھوم کا چوتھا سیکوئل بنائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ،اس بار دھوم 4(ری لوڈڈ)میں کیا جارہا ہے ایک بہت بڑا فیصلہ جو دیکھنے والوں کیلئے حیرت انگیز اضافے کا باعث ہو گا۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق 'دھوم ری لوڈڈ' میں اس بار ولن کا کردار نبھائیں گے بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان ،تاہم سلمان کے علاوہ بھی فلم میں ایک اور تبدیلی کی جارہی ہے جو دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردے گی۔

اداکار ابھی شیک بچن اور اودے چوپڑا کی شمولیت فلم میں لازمی ہوتی ہے ،لیکن اس بار اودے چوپڑا کی جگہ رنویر سنگھ کو لئے جانے  کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دھوم ری لوڈڈ کی شوٹنگ 2017 کے  شروع  میں کی جائے گی، فلم کی ہدایت کاری وجے کرشنا آچاریہ کریں گے ،اس سے پہلے دھوم 3 کی ہدایت کاری بھی انہوں نے ہی کی تھی۔

خیال رہے کہ دھوم ری لوڈڈ کی ہیروئن کا انتخاب ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

Read Comments