شائع 10 مئ 2016 02:37pm

ہالی ووڈ فلم انفرنو کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

لاس اینجلس:بولی وڈ کے اداکار عرفان خان اور ہالی ووڈ کے ٹام ہینکس فلم انفرنو میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

دوہزار نو کی فلم اینجل اور ڈیمن میں ٹام ہینکس ویٹیکن کے خلاف دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بناتے ہیں۔ اب اسی فلم کا سیکوئل انفرنو بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔سونی پکچرز نےانفرنو کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا ہے۔

فلم میں نامور مصنف ڈین براؤن کے شہرہ آفاق ناول کے symbologist کرداررابرٹ لینگڈون انسانیت کو درپیش ایک خوفناک کھیل کو ناکام بناتے نظر آئیں گے۔

فلم انفرنو میں مرکزی کردار ٹام ہینکس ادا کررہے ہیں جو دو ہزار چھ میں دی ڈا ونچی کوڈ سے مقبول ہوئے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں فیلی سٹی جونز، بین فوسٹر اور عرفان خان شامل ہیں۔

ہدایتکاررون ہاورڈکی فلم اٹھائیس اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

https://youtu.be/xbNBB1D37U8

Read Comments