لندن:لندن میں ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم ایکس مین ایپوکیلپس کی گلوبل فین اسکریننگ کی گئی جہاں فلمی ستارے نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔
دوہزار چودہ کی فلم ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ نے باکس آفس پر تابڑ توڑ حملے کئے اور مداحوں کے دل جیتے۔اب رواں سال فلم کا سیکوئل ایکس مین ایپوکیلپس مداحوں کے دلوں پر راج کرنے کو تیار ہے۔ اٹھارہ مئی سے فلم دنیا بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔
فلم کی ریلیز سے قبل لندن میں فلمی کاسٹ کا میلہ سجا، جہاں گلوبل فین اسکریننگ کے نام سے فلم کا پریمیئر ہوا۔
اداکارہ جینفیر لارنس،صوفی ٹرنر اور ادکار جیمز میکوئے، آسکر آئیز یک نے ریڈ کارپٹ پر خوب رونقیں بکھریں۔
فلم ایکس مین ایپوکیلپس کی کہانی ایک دیوتا کے گرد گھومتی ہے۔ جو ہزار وں برس زمین پر روپ دھار کر تباہی مچاتا ہے لیکن پھر اس کا مقابلہ ہوتا ہے غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک سپر ہیروزسے ۔