ممبئی:بولی وڈ کی صف اول کی اداکارہ کنگنا رناوت کی جگہ زرین خان کو سائی کبیر کی فلم ڈیوائن لوورز میں کاسٹ کر لیا گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کنگنا کی جگہ اب زرین خان، سائی کبیر کی نئی آنے والی فلم 'ڈیوائن لورز' میں عرفان خان کے مد مقابل نظر آئیں گی۔ اداکارہ کنگنا رناؤٹ کو پروجیکٹ سے تاریخوں میں مسئلے کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔
زرین خان اب فرنچ پروڈکشن میں کنگنا کی جگہ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ فلمساز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہاں یہ سچ ہے، کنگنا میری بہن کی طرح ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمیں تاریخ نہیں مل پائی۔ وہ مصروف ہیں اور ہم فلم کو جلد از جلد شروع کرنا چاہتے ہیں۔
بشکریہ ذی نیوز