لاہور :لاہور کے فیملی کورٹ نے معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔
گلوکارہ حمیرا ارشد نے ایک بار پھر لاہور کے فیملی کورٹ میں دائر خلع کی درخواست واپس لے لی۔ اداکارہ نے موٴقف اختیار کیا تھا کہ ان کے شوہر خلیل احمد بٹ ان کے اور ان کے بیٹے کے حقوق پورے نہیں کر رہے جبکہ ان کا رویہ بھی انتہائی نامناسب ہے لہٰذا عدالت ضلع کی ڈگری جاری کرے۔
کیس کی سماعت شروع ہوئی تو حمیرا ارشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ ان کی موکلہ کا اپنے خاوند کے ساتھ راضی نامہ ہو چکا ہے لہذا وہ اپنا دعوی واپس لینا چاہتی ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد خلع کی دائر درخواست نمٹا دی۔