Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دوشنبہ:وزیراعظم نوازشریف 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، تاجکستان پہنچنے پر ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد نواز شریف تاجک صدر امام علی رحمان کی دعوت پر 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور طارق فاطمی بھی ہیں۔
دورےکے دوران وزیراعظم نواز شریف اور تاجک صدر کے درمیان ملاقات ہوگی ۔
جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اورعالمی امور پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم نوازشریف توانائی کے منصوبے کاسیون تھاؤزنڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
منصوبے سے تاجکستان کرغستان سے 13 سو میگاواٹ بجلی درآمد ہوگی۔