پی ٹی آئی آج بنوں میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

شائع 11 مئ 2016 07:41am

بنوں:تحریک انصاف آج بنوں میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔

بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے جلسے کے لئے پنڈال سج گیا ہے جلسے سے عمران خان سمیت دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔

جلسے کیلئے کھلاڑیوں نے میدان سجا لیا،بنوں کےا سپورٹس کمپلیکس میں35 ہزار سے زائد کرسیاں لگ گئیں۔

 مقامی ڈی جے موسیقی لگائیں گے جلسے میں عمران خان پاناما لیکس پر ہنگامہ کریں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔

 جلسہ گاہ کو عمران خان کے بینرز سے سجا دیا گیا ہے کارکنوں کی آمد ٹولیوں کی شکل میں جاری ہے۔

 ڈی آئی جی بنوں محمد علی گنڈہ پور کے مطابق ،جلسے کی سیکیورٹی کے لئے1500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیج کے پاس کسی بھی کارکن کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Read Comments