شائع 11 مئ 2016 07:58am

شکتی مان کے حوالے سے بڑی خبر

ممبئی:90 کی دہائی کے مشہور بھارتی سپر ہیرو شکتی مان نے ایک عرصے تک بچوں کے دلوں پر قبضہ جمائے رکھا ۔

ماضی میں شکتی مان نہ صرف بچوں کا بلکہ بڑوں کا بھی پسندیدہ شو ہوا کرتا تھا ۔اس شو کے پسند کرنے والے آج بھی موجود ہیں جو اس کردار سے بہت متاثر ہیں ۔

بھارتی سپر ہیرو  کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ شکتی مان ایک بار پھر مداحوں کو دیوانہ بنانے آرہا ہے۔

شکتی مان کے مرکزی کردار مکیش کھنانےبھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شو کی مقبولیت کو پیش نظررکھتے ہوئے ہم نے اسے دوبارہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ابھی شو ابتدائی مراحل میں ہے لیکن آپ سب بہت جلد اسے ٹی وی پر دیکھیں گے۔

اس شو کی سب سے مزیدار بات یہ ہوگی کہ ماضی میں شکتی مان کا کردار نبھانے والے 57 سالہ مکیش  اس بار بھی شکتی مان کا رول ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ شکتی مان کی کہانی ایک ایسے مسیحا کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کو برے لوگوں سے بچاتا اور لوگوں کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہے۔

بشکریہ :ڈی این اے انڈیا

Read Comments