سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف اشتہاری قرار

شائع 11 مئ 2016 09:50am

اسلام آباد:خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کو اشتہاری قراردے کرآئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس مظہرعالم میاں خیل کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغازپرپرویزمشرف کے ضمانتی میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی 25 لاکھ روپے زر ضمانت نقد جمع کرائی۔

پرویزمشرف کے وکلا اوراستغاثہ کے وکیل اکرم شیخ پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی  جانب سے پیشرفت رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ملزم پرویزمشرف اپنے گھرمیں موجود نہیں۔

عدالت نے ملزم پرویز مشرف کی جائیداد کی تمام تر تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم کے اشتہاری ہونے کےاشتہارات شائع کئے جائیں۔

نوٹس گھر پربھی چسپاں  کیا جائے،آئندہ سماعت پراشتہاری ملزم اورنشر،شائع شدہ اشتہارت کیساتھ پیش کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Read Comments