Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد :فیصل آباد میں گھریلو ناچاقی پر 2 افراد نے اپنی بیگمات سمیت 3 خواتین کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ،واحد نامی شخص اپنی روٹھی بیوی زارا کو منانے میکے آیا مگر بیوی نے ساتھ جانے سے انکار کر دیا ۔
جس پر طیش میں آ کر واحد اور اس کے ساتھیوں نے خواتین پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ سے 38 سالہ نسرین،24 سالہ زارا اور 18 سالہ فرزانہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق تینوں خواتین اپنے شوہروں سے تنازعات کے باعث علیحدہ رہ رہی تھیں۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کرتے ہوئے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال فیصل آباد منتقل کردی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ،تینوں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیدیا ہے۔