کراچی: لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش گٹر سے برآمد

شائع 11 مئ 2016 12:43pm

کراچی:کراچی میں بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش گٹر سے برآمد ہوگئی۔

مواچھ گوٹھ سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والا 5 سالہ ذیشان کے عزیز اقارب کے مطابق ذیشان سے قبل بھی انکے خاندان کے تین کمسن بچے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بچے کی لاش گٹر سے ملنے پر ورثا اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے مین حب ریور روڈ بلاک کردیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ علاقے میں عرصہ دراز سے کھلے گٹروں پر فوری ڈھکن لگائے جائیں کیونکہ کھلے گٹر آئے روز حادثات باعث بن رہے ہیں۔

احتجاج کے باعث حب ریور روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگیا، پولیس اور رینجرز بھی موقع پر پہنچی اور مظاہرین سے مزکرات کے بعد احتجاج ختم کرادیا۔

Read Comments