Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم آج شام خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ، مردان ڈویژن ، اسلام آباد، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں وقفے سے تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
آج شام اوررات بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراورکوئٹہ ڈویژن میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر میں چونتیس ملی میٹر ریکارد کی گئی۔
گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی کوٹ ادو میں پڑی۔ جہاں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔