گیلانی خاندان کیلئے دعا گوہیں،خورشیدشاہ

شائع 11 مئ 2016 12:50pm

خورشید شاہ کہتے ہیں حیدرعلی  گیلانی کی بحفاظت بازیابی کیلئے افغان فورسز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کیا اورعلی حیدرگیلانی کی رہائی پرمبارک باد دی اورکہا کہ حیدرگیلانی کی بحفاظت بازیابی پر افغان فوسزکی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ گیلانی خاندان کیلئے دعا گوہیں اور خوشی میں برابرکے شریک ہیں۔

بختاوربھٹونے آج کے روزکوشانداردن قراردیتےہوئے کہاکہ گیلانی خاندان کے تین سال کے غم آج ختم ہورہے ہیں اورخاندان آج پھریکجا ہو رہا ہے۔

Read Comments