شائع 11 مئ 2016 02:27pm

فلم اظہرالدین ایک اور تنازعے کے زد میں

ممبئی :کرکٹ پاک وہندکا مشہور ترین کھیل مانا جاتا ہے اور بھارت میں اس کھیل کو پوجنے کی حد تک مقبولیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کھیل سے وابسطہ کھلاڑیوں یا انکے بعض یادگاری لمحات پر عام طور پر پردے پر عکس بندی کی جانب فلمساز راغب ہوتے ہیں ،ایسی ہی ایک فلم بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین پر بنائی گئی ہے لیکن اس فلم کی پردہ سیمیں پر ریلیز سے قبل ہی تنازعات جنم لے رہے ہیں ۔

فلم" اظہرالدین " میں بھارتی کپتان کی زندگی کی عکس بندی کی گئی ہے جن پر بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے میچ فکسنگ اسکینڈل میں منظر عام پر آنے پر تاحیات پابندی لگادی تھی،لیکن رپورٹس ہیں کہ اظہرالدین پر بنائی گئی فلم کی ریلیز کے بعد اس پر مقدمات ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور سابق کرکٹر منوج پربھاکر اور سنگیتا بجلانی جوکہ اظہرالددین کی سابقہ اہلیہ ہیں ،اس فلم پر ہتک عزت کے مقدمات دائر کریں گے کیونکہ اس میں ان دونوں کرداروں کو منفی انداز میں دکھایا گیا ہے ۔

فلم پر تنازعے سے متعلق افواہوں پر بات کرتے ہوئے بالی ڈ اسٹا ر عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کو پہلے سے ہی ان اختلافات کا گمان تھا کیونکہ اگر کسی کی حقیقی کہانی ایک مخصوص نقطہ نظر سے پیش کی جارہی ہو تو یقین طور پر دیگر افراد سمجھتے ہیں کہ حقیقت کچھ اور ہے تاہم عمران کا کہنا تھاکہ انکو اظہر الدین کی فلم میں عکس بندی میں ذرا بھی دشواری نہیں ہوئی کیونکہ کہانی کے کئی پہلو ہیں ۔بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں کام کرکے بہت پر جوش ہیں کہ کس طرح ایک شخص حیدرآباد میں عاجزانہ زندگی کا آغاز کرتا ہے اور پھر بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بن کر کئی کامیابیاں حاصل کرتا ہے ۔

عمران ہاشمی کا کہنا تھاکہ فلم ایک زوال پذیر ہیرو سے متعلق ہے جوکہ اس کو مزید دلچسپ بناتی ہے اور اس افسوسناک سانحے کی عکس بندی کرتی ہے جب کسی شخص سے اسکی زندگی چھین لی جاتی ہے ۔اس موقعے پر انہوں نے اظہر الدین کو لائق تحسین قرار دیا اور کہا کہ ان کی سابق بھارتی کپتان سے فلم سے متعلق کئی مرتبہ بات چیت ہوئی ہے جس نے انکو اس حوالے سے کردار ادا کرنے میں بہت معاونت فراہم کی ہے ۔فلم میں عمران ہاشمی کیساتھ نرگس فخری سنگیتا اور پراچی دیسائی اظہرالدین کی پہلی اہلیہ نورین کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

فلم میں شوبھاکپور پروڈیوسر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جبکہ جمعے کو ریلیز ہونے والی یہ فلم سونی پکچرز اور ایکتا کپور نے مشترکہ اشتراک سے فلمائی ہے ۔

Read Comments