شائع 11 مئ 2016 04:05pm

خوشحالی سے منسوب انوکھی علامات

دنیا بھر میں خوشحالی کو کئی علامات سے منسوب کیا جاتا ہے اور اس کو اپنانے والے لوگوں کی تعداد بھی کئی زیادہ پائی جاتی ہے۔

دنیا کی کئی مشہور شخصیات بھی اپنی خوشحالی کو کئی چیزوں سے منسوب رکھتے ہوئے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتی ہیں اور اپنی کامیابی کا راز بھی سمجھتی ہیں ، مشہور ٹینس پلئیر سیرینا آج بھی ایک ہی انداز سے اپنے شو لیس باندھتی ہیں اور پانچ بار گیند کو اچھالتی ہیں جسے وہ اپنی خوشحالی کی نشانی مانتی ہیں۔ اس طرح کئی ممالک میں کئی چیزو ں کو خوشحالی کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے چند ممالک کا ذکر درج زیل ہے۔

گھر میں ٹوٹے برتن پھینکنا:
ڈنمارک میں روایت ہے کہ وہاں کہ لوگ گھر میں ٹوٹنے والے برتن پورے سال جمع کر کے رکھتے ہیں اور سالِ نو پر اپنے دوست احباب کے دروازوں پر ٹوٹے ہوئے برتن رکھ کر نئے سال کی مبارک باد دیتے ہیں، وہ اسے خوشحالی کی علامت مانتے ہیں۔

مرکزی دروازے سے جھاڑو لگانا:
چین کے لوگوں کا ماننا ہے کہ خوشحالی آپ کے مرکزی دروازے سے داخل ہوتی ہے۔ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے سالِ نو قریب ہوتے گھر میں جمع ہونے والا کچرا عقبی دروازے سے پھینکتے ہیں حتیٰ کہ نئے سال کے ابتدائی دو دن گھر میں صفائی بھی نہیں کی جاتی۔

پرندے کی بیٹ:
روس کے لوگ فضاء میں اڑتے ہوئے پرندوں کی جانب سے آنے والی بیٹ کو خوش بختی کہ علامت سمجھتے ہیں اس کا ماننا ہے کہ اگر ان پر یا ان کی گاڑی پر ایک یا زائد بار پرندے بیٹ کردیں تو یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں بلکہ اب ان کو پاس مزید دولت آنے کی خوش خبری ہے۔

کسی کے پیجھے پانی گرانا:
سربیا کے لوگ اپنے احباب کے کہیں اچھے کام کے رخصت ہونے پر ان کے پیچھے پانی گراتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ بہتا ہوا پانی خوش نصیبی کی نشانی ہے اور کسی کے پیچھے پانی گرانے کا مطلب ہے کہ خوشحالی اس کے پیچھے ہے۔

عروسی لباس میں گھنٹیاں باندھنا:
آئرلینڈ میں ہونے والی شادیوں میں دلہن کے لباس میں اس بات کو لازمی قرار دیا گیا ہے کہ اس میں گھٹیاں لگائی جائیں آئر لینڈ کے ان کا ماننا ہے کہ لباس میں لگی گھنٹیوں کے بجنے سے شیطانی طاقتیں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے سے دور رہتی ہیں۔ ساتھ ہی شادی میں شریک مہمان بھی نو بہاتہ جوڑے کو گھٹیاں ہی تحفے میں دیتے ہیں۔

نمبر 8 خوش نصیبی کی علامت:
چین میں آٹھ نمبر کو سب سے زیاہ اہمیت حاصل ہے ،ان کا ایسا ماننا ہے کہ قسمت اور خوشحالی ان کی زندگی میں آٹھ نمبر کی وجہ سے آتی ہے، اس لئے شادی ہو یا سفر موبائل نمبر ہو یا کسے سے ملاقات کا دن مقرر کرنا ہو ہر کام میں آٹھ نمبر کا ہونا اس کام میں یقینی کامیابی کی علامت ہے۔

پودا لگا کر شادی کی خوشی منانا:
نیدرلینڈ اور نیوزی لینڈ میں شادی کی تقریبات میں نیا شادی شدہ جوڑا صنوبر کا درخت کاشت کر کے اپنی شادی کی خوشی مناتا ہے، ایسا کرنے سے ان کی نئی شروع ہونے والی زندگی خوشیاں لائے گی۔

Read Comments