بھنوؤں کی اشکال ، بتاتی ہے شخصیت کا حال
بھنویں آپ کے چہرے کی خوبصورتی پر چار چاند لگا دیتی ہیں۔ اگر بھنوؤں کی شکل یعنی شیپ اچھا ہو تو آنکھیں اور بھی زیادہ خوبصورت لگنے لگتی ہیں۔اس کے علاوہ بھنویں آپ کی آنکھوں میں گرد جانے سے بھی روکتی ہیں اور ماتھے پر آنے والے پسنے کو بھی آنکھوں میں جانے سے روکتی ہیں۔
اگر بھنوؤں کی شکل یعنی شیپ اچھا بنا ہوا نہیں ہو تو اس سے آپ کا پورا چہرہ متاثر ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھنویں آپ کی شخصیت کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔
اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی بھنویں ، آپ کی شخصیت کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟تو درج ذیل چیزیں ضرور پڑھیں۔۔
TADPOLE ٭ ٹیڈ پول
اس شیپ کی آئی بروز والے لوگ بہت محنت کش ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنا ہر کام خود کرنا پسند کرتے ہیں، ان لوگوں کی یہ عادت اکثر دوسرے لوگوں کو پریشان کردیتی ہے۔ OVER PLUCKED ٭ اوور پلکڈ اس شیپ کی آئی بروز والے افراد کو نئے نئے تجربات کرنے کا شوق ہو تا ہے۔ اس وجہ سے پھر ان افراد کو کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ HILL ٭ ہل اس شیپ والے افراد بھی موج مستی کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہر کسی کے ساتھ دوستی کرلیتے ہیں اور با آسانی دوست بنالیتے ہیں۔ FLAT LINE ٭فلیٹ لائن اس شیپ والے افراد بہت ضدی اور سخت مزاج والے ہوتے ہیں۔ ان افراد کو "نہ" سننا پسند بالکل نہیں ہوتے۔ان افراد کو فیشن کرنے کا بھی بہت شوق ہوتا ہے اور یہ لوگ فیشن پر بالکل سمجھوتہ نہیں کرتے۔ TRIANGLE ٭ ٹرائی اینگل