ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیونی نے اپنے کیر ئیر سے متعلق انوکھا فیصلہ کر کے سب کوحیران کردیا،ان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ فلموں میں کوئی غیر اخلاقی کام نہیں کریں گی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سنی نے اپنے کنٹریکٹ میں ایک نئی شق کا اضافہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'وہ فلموں میں کسی قسم کی کوئی بھی نازیبا حرکت نہیں کریں گی'۔
ان کے اس بیان سے وہ فلمساز بہت زیادہ مایوس ہوگئے ہیں جو سنی کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ سنی پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے اپنے کنٹریکٹ میں اس شق کا اضافہ کیا ہے بلکہ ان سے پہلے بھی متعدد اداکارائیں یہ کام کرچکی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم رئیس میں سنی آیٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی۔