اسلام آباد: پولیس ، رینجرزکا سرچ آپریشن،19 مشتبہ افرادگرفتار

شائع 12 مئ 2016 09:02am

اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران 3افغان باشندوں سمیت 19مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے شمس کالونی میں پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران ملزمان اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

جن میں 5 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور 30 بور کا پستول ملا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

 ان افراد کو اپنی شناخت کرانے میں ناکامی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Read Comments