Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل اورعدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عمران فاروق قتل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے ملزم معظم علی نے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمے کو سیشن کورٹ منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات غلط طور پر شامل کی گئیں۔
درخواست ملزم معظم علی کے وکلاء نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کے رو برو پیش کی۔