تاجکستان:دوشنبے کاسا توانائی منصوبے کی تعمیر کا آغاز

شائع 12 مئ 2016 09:17am

دوشنبے :تاجکستان میں دوشنبے کاسا توانائی منصوبے کی تعمیر کا آغاز ہو گیا۔

 پن بجلی کے اس سستے منصوبے سے پاکستان کو 1000 جبکہ افغانستان کو 300 میگاواٹ بجلی ملے گی۔

 سات سو پچاس کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن تاجکستان سےافغانستان کےراستےپاکستان آئےگی۔

کاسا 1000 منصوبہ 2018 میں مکمل ہوجائے گا۔ جس سے پاکستان میں بجلی بحران  بڑی حد تک کم ہوجائے گا ۔

تاجکستان  میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے  ہائی ٹرانسمیشن لائن کے پول کا نٹ کس دیا۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے بھی توانائی کے اس منصوبے کی تعمیر کا آغازکیا ۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد نواز شریف کاکہنا تھا کہ کاسا توانائی منصوبے سے پاکستان میں بجلی بحران کم ہوگا اوررکن ممالک میں دوستانہ تعلقات مضبوط ہوں گے ۔

افتتاحی تقریب میں وزیرپانی بجلی خواجہ آصف  افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، کرغستان کے وزیراعظم بھی شریک تھے۔

انجینئرز نے سربراہان مملکت کو اس منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

Read Comments