شائع 12 مئ 2016 10:15am

عرفان خان کی نئی فلم 'مداری' کا ٹریلر جاری

ممبئی:انتقام کی آگ میں جلتے شخص کی کہانی پر مبنی بولی ووڈ فلم مداری کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے ایک حادثے پر مبنی فلم کا مرکزی کردار عرفان خان ادا کر رہے ہیں جن کا بیٹا ایک حادثے میں مارا جاتا ہے،یہی حادثہ ہیرو کی نظام کے خلاف بغاوت کا سبب بنتا ہے اور وہ بدلہ لینے کیلئے ایک وزیر کے بیٹے کو اغوا کر لیتا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جمی شیرگل ،تشار ڈالوی شامل ہیں جبکہ ہدایت کاری کے میدان میں نشی کانت اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی عوام میں مقبول ہوگیا ہے،سسپنس اور جذباتی مناظر سے بھرپور فلم10 جون کو بھارتی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

Read Comments