ممبئی:بھارتی میڈیا میں ان دنوں بولی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی قریبی دوست لو لیا وینچر کے ساتھ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔کوئی ان خبروں سے خوش نظر آتا ہے تو کوئی ناخوش۔
بولی وڈ کی معروف اداکارہ ڈیزی شاہ سلمان کی شادی کی خبر سے بالکل خوش نہیں ہیں ان کا کہناہے کہ' میں سلمان کو دولہا بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شادی کیخلاف ہیں ، نہیں چاہتی کہ ان کا کوئی بھی دوست شادی کےبندھن میں بندھے۔
ڈیزی کے علاوہ اداکارہ بپا شا باسو نے اپنی شادی کے دن بجرنگی بھائی جان کے ہیرو کی شادی کی خبر سن کر سخت حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ نہیں چاہتیں سلمان شادی کریں'۔
واضح رہے کہ سلمان پر ان کے والدین کی جانب سے شادی کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے،کافی عرصہ گزرنے کے بعداب دبنگ خان کے پاس انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔اسلئے انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بشکریہ :ڈی این اے انڈیا