اپ ڈیٹ 13 مئ 2016 05:52am

کپل نے جمایا کس مشہور لڑکی کے دل پر قبضہ

ممبئی:بولی وڈ کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں،ان کے چاہنے والوں کی تعدادصرف بھارت میں نہیں بلکہ بیرون ملک بھی بے تحاشہ ہے۔

تاہم  ان دنوں کپل نے مشہور بھارتی ٹینس  پلئیر سائنا نہوال  کے دل پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سائنا کپل کے اگلے شو کی مہمان بنیں گی،شو کی ریکارڈنگ کے دوران انہوں نے کپل کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ ان کیلئے بہت 'لکی' ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی بار کپل کے شو میں شرکت کےباعث انہوں نے چائنا ایونٹ جیتا تھا ،اور اس  شوکے بعد وہ ضرور ریو اولمپک جیت کر آئیں گی۔

واضح رہے کہ سائناایک بار پہلے بھی 2014 میں  کپل کی مہمان بن چکی ہیں۔

Read Comments