Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ایبٹ آباد:عنبرين قتل کيس کے مرکزی ملزم سمیت چودہ ملزمان کو مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایبٹ آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں زندہ جلائی جانے والی لڑکی عنبرین کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں مرکزی ملزم سمیت چودہ ملزمان کو پیش کیا گیا جنہیں عدالت نے مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے عنبرین قتل کیس میں ملوث ملزمان کی وکالت کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ملزمان کو کوئی وکیل میسر نہیں۔