اپ ڈیٹ 20 مئ 2016 06:32am

زندگی کی حقیقتیں ، بتاتی ہیں یہ لکیریں

ہاتھوں کی لکیروں میں ہر کوئی اعتبار نہیں کرتا اور کرنا بھی نہیں چاہیئے، کیونکہ تقدیر تو ان لوگوں کی بھی ہوتی جن کے ہاتھ نہیں ہوتے۔لیکن دنیا میں چند ایسے لوگ بھی موجود ہیں، جو ہاتھوں کی لکیروں پر بہت اعتبارکرتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کہ یہ لکیریں مستقبل بیان کرتی ہیں، لہذا وہ ہاتھ دیکھانے والوں کے پاس جا پہنچتے ہیں اور اپنا ہاتھ کے بار ے میں جانچ پڑتال شروع کردیتے ہیں کہ آخر ان کے ہاتھوں کی لکیروں میں کیا پوشیدہ ہے۔

لیکن کچھ لوگ اس بات کے بالکل برعکس سوچتے ہیں، وہ اس بات کو بالکل تسلیم نہیں کرتے کہ لکیریں مستقبل کو بیان کرتی ہیں۔

آج ہم جن لکیروں کے بارے میں آپ بتانے جارہے ہیں، وہ آپ کی زندگی میں ہونے والے واقعات کی نشاندہی کرتی ہیں۔

٭ جن افراد کے ہاتھ جوڑ کے "ب" بنتا ہے، یہ دو لکیریں آپس میں مل کےزندگی کے حوالے سے بہت کچھ بیان کرتی ہیں۔یہ دونوں لکیریں آپ کی شادی کے بارے میں بتاتی ہیں کہ آپ کی شادی کب، کہاں اور کس کے ساتھ ہوگی۔

٭ یہ لکیریں اگر بالکل حرف "ب" کی صورت اختیار کرتی ہیں، تو اس کا مطلب وہ شخص بہت نرم مزاج کا ہے۔ ان افراد سے ان کے والدین بھی بہت پیار کرتے ہیں اور ان کے والدین ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں، لہذا  یہ افراد اپناہمسفر اپنے خاندان والوں کی پسند مددنظر رکھتے ہوئے پسند کرتے ہیں۔

٭ اگر آپ کے ایک ہاتھ کی لکیر، دوسرے ہاتھ کی لکیر سے بڑی ہے، تو اس کا مطلب آپ کی شادی کسی بڑے عمر کے شخص کے ساتھ ہوگی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے۔

Read Comments