وزیر اعلیٰ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس آج متوقع

شائع 13 مئ 2016 08:23am

کراچی:سندھ کابینہ کا اجلاس آج وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صدارت میں ہورہا ہے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کابینہ ارکان کو اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پراعتماد میں لیں گے۔

سندھ کابینہ مستحق افراد کے لیے رمضان پیکیج کی بھی منظوری دے گی۔

رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد کو سستا آٹا فراہم کرنے کی اسکیم کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کے علاوہ نئے مالی سال 17-2016کے لیے بجٹ کی تیاری پرکابینہ ارکان اپنی تجاویز دیں گے۔

Read Comments