ممبئی:بھارتی ٹی وی کے معروف ڈانس رئیلٹی شو' جھلک دکھلاجا' میں اس بار ہورہا ہے کچھ نیا جو آپ کو ضرور پسند آئے گا۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی چینل کلرز پر پیش کیا جانے والا ڈانسنگ رئیلٹی شو جھلک دکھلاجا میں اس بار جج کے فرائض انجام دینے کیلئے شاہد کپور کی جگہ ورون دھوان یا رنویر سنگھ کو لئے جانے کا امکان ہے۔
رنویر یا ورون کو شو میں لئے جانے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ دونوں ہی ڈانس میں مہارت رکھتے ہیں ۔
واضح رہے کہ پچھلے سیزن میں شاہد کپور کی وجہ سے شو کی ریٹنگ بہت ہائی آئی تھی لیکن اس بار شاہد کپور مصروفیت کے باعث یہ شو نہیں کر سکیں گے۔