Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے سات سوالوں کا جواب نہ دیا تودونوں ایوانوں کا اجلاس بے معنی ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کی ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان چوتھے دن بھی کورم پورا نہ کرسکے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومتی صفوں میں مایوسی اوربے یقنی ہے،تمام وزراء بیک فٹ پر ہیں۔انہوں نے پھر مطالبہ دہرایا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں سات سوالوں کا جواب دیں ۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن میں ہمارے ٹی او آرزکے مطابق کارروائی ہو، ایسا نہیں ہوتا کہ ملزم خود ہی ٹی او آرز بنائے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خط میں ہمارے موقف کی تائید کی گئی ہے۔