Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حیدرآباد:پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کی سیکیورٹی بڑھانے کی اپیل کردی۔
حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم کے قائد پر ایک بار پھر تنقید کی ۔ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین آخری سانس تک قیادت کسی کو نہیں دینے والے۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بس فاروق ستار کا خیال رکھیں۔
دوسری جانب تو ایم کیوایم کے خواجہ اظہار نے کراچی میں پریس کانفرنس کی ۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہاہے۔انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پولیس ایسے عناصر کی سر پرستی کررہی ہے۔