کراچی :ایس آئی یو ٹی میں مریضہ سے زیادتی ،انتظامیہ کی تردید

شائع 13 مئ 2016 05:18pm

کراچی :کراچی میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورلوجی اینڈ ٹرانسپلاٹ کی انتظامیہ نے اسپتال میں مریضہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تردید کردی۔ حیدرآباد سے علاج کیلئے آئی خاتون نے اسپتال کے چار ڈاکٹرز پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

کراچی کے ایس آئی یو ٹی اسپتال میں مریضہ سے زیادتی کا معاملے پر اسپتال انتظامیہ نے واقعے کو بے بنیاد قرار دے کر تردید کردی،پروفیسر ڈاکٹر بخش علی کے مطابق یہ الزام ادارے کی رمضان مہم کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے چپے چپے پر کمیرے نصب ہیں،اگر ایسا کوئی واقعہ ہوا تو چھپ نہیں سکتا۔

اس سے قبل حیدرآباد کے رہائشی صدام حسین نے عیدگا تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ پندرہ روز قبل اسکی عزیزہ ڈائلیسز کیلئے ایس آئی یو ٹی آئی،جہاں گذشتہ روز چار ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر انہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔سول اسپتال کراچی میں لڑکی کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعے کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

جس کے بعد لڑکی کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سیمپل بھی محفوظ کرلیے ہیں،ایس پی سٹی شہلا قریشی کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Read Comments