ایم ڈی کے ایس سی قتل کیس میں ملزم کو شناخت کرلیا گیا

شائع 14 مئ 2016 08:11am

کراچی:کراچی کی مقامی عدالت میں ایم ڈی کے ایس سی شاہد حامد کی بیوہ اوربیٹے نے ملزم منہاج قاضی کوشناخت کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ایم ڈی کے ای ایس سی شاہدحامد قتل کیس میں نامزد ملزم مہناج قاضی کوپیش کیا گیا۔

ملزم کا عدالت میں کہنا تھاکہ اسے تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔جس پرجوڈیشل مجسٹریٹ نے کہاکہ آپ کوجو شکایت ہے وہ انسداددہشت گردی عدالت سےکریں۔

 میری ذمےداری صرف شناخت پریڈکرنا اورضابطہ فوجداری کی دفعہ 164کےتحت بیان ریکارڈکرناہے۔

عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں ملزم کے بھائی معیز قاضی نے کہا کہ ان کے بھائی کا شاہد حامد قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں،ان کے بھائی کومنہاج عرف اسد کی جگہ کیس میں پھنسایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ منہاج قاضی 11 سال سے ملائیشیا میں تھا اور11 سال قبل صرف ایک ہفتے کیلئے نائن زیروکا سیکیورٹی انچارج بناتھا۔

خیال رہے کہ قتل کے مرکزی مجرم صولت مرزا کوپھانسی دی جاچکی ہے ۔

Read Comments