Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوہستان:کوہستان میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوہستان میں پٹن سے بشام جانے والی کار شاہراہ قراقرم پر پہنچی تو چکئی کے مقام پر ڈرائیور گاڑی کو قابو میں نہ رکھ سکا۔
جس کے باعث کار گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق افراد میں وکیل، محمد نبی، جاوید، احسان اللہ، رحیم داد اور مجتبٰی شامل ہیں جن کا تعلق پٹن سے تھا۔
ذرائع کے مطابق،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے کے بعد لاشوں کو پڈن آر ایچ سی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔