غازی عبدالرشید قتل کیس:مشرف کو اشتہاری قراردینےپرفیصلہ محفوظ

شائع 14 مئ 2016 08:30am

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،جس کا 17 مئی کو سنایا جائے گا۔

سابق صدر  پرویز مشرف کیخلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے  کی ۔

پرویز مشرف کے ضامن نذیر احمد اور جان محمد عدالت میں پیش ہوئے ۔

جبکہ پولیس کی جانب سے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ۔

شہدا فاؤنڈیشن کے وکیل کی جانب سے سابق صدر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر دلائل دیئے گئے ۔

عدالت پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ  17مئی کو سنائے گی۔

Read Comments