ممبئی:ادکار عرفان خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے۔
وہ اکثر سنجیدہ بات بھی دلچسپ انداز میں کہہ جاتے ہیں ،حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'مداری' کی تشہیری تقریب کے دوران عرفان نے اسکینڈل کوئین کنگنا رناوت کے بارے میں کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔
اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں صرف ایک شرط پر ان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا کہ' کسی فلم میں وہ ہیرو کا کردار جبکہ میں ہیروئن کا کردار ادا کروں'۔
واضح رہے کہ عرفان خان نے یہ تنقید حال ہی میں کنگنا کی جانب سے دیئے گئے بیان کہ وہ اپنی آنے والی 'رنگون 'میں 3 کردار ایک ساتھ ادا کر رہی ہیں پر کی ہے۔
فلم رنگون میں کنگنا کے ساتھ سیف علی خان اور شاہد کپور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
بشکریہ:سانٹا بانٹا