ننکانہ صاحب:تجاوزات کیخلاف آپریشن پرقابضین مشتعل

شائع 14 مئ 2016 10:54am

ننکانہ صاحب :ننکانہ صاحب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر قابضین مشتعل ہوگئے ۔

 احتجاج کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے دفتر کو آگ لگادی۔  جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار زخمی  ہوگئے۔

ننکانہ صاحب میں بائی پاس کے قریب کرمانوالہ کے علاقہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

درجنوں مکانات مسمار کردیئے گئے جس کے خلاف قابضین  نے محکمہ اوقاف کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین نے دفتر اور  گاڑیوں کو آگ لگا دی آگ پر قابو پانے کیلئے آنے والی فائربریگیڈ کی ٹیم اور پولیس پر بھی پتھراؤ کیا گیا ۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج  بھی کیا۔

Read Comments