Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف کرپشن کیس میں گواہ راحیل شاہنواز نے بیان قلمبندکرادیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف وزارت پیٹرولیم میں 462 ارب روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں ضیاءالدین اسپتال کے اکاونٹس آڈٹ کرنے والی فرم کے آڈیٹرراحیل شاہ نوازبطورگواہ پیش ہوئے اوراپنا بیان قلمبندکرایا۔
راحیل شاہ نوازنے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی فرم کئی سال سے ضیاالدین اسپتال کے اکاونٹس آڈٹ کرتی آئی ہے یہ خیراتی ادارہ نہیں بلکہ مکمل کمرشل ادارہ تھا۔گواہ کے بیان اورجراح مکمل ہونے پرعدالت نے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹرعاصم حسین گزشتہ سماعت پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔
ڈاکٹرعاصم حسین پرالزام ہے کہ انہوں نے فرٹیلائزرسیکٹرمیں گیس کی مصنوعی قلت کے باعث قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ غیرقانونی گیس کنکشنزکی مدمیں بھی ملک کوکروڑوروپے کا نقصان پہنچایا گیا۔