مبئی:بولی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر مہارانی کے کردار میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔
اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی ڈمپل گرل دیپیکا پڈکون اب لیجنڈری کوئن بنیں گی۔
دیپیکا سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم میں مشہور حکمران علاؤالدین خلجی کی بیوی رانی پدماوتی کا کردار ادا کریں گی۔
رانی پدما وتی اپنی ذہانت ،خوبصورتی اور بہادری کے باعث مشہور ہیں ۔ فلم میں ہندوستان کے شہنشاہ خلجی اور انکی ہندو بیوری کی محبت کی داستان پیش کی جائے گی ۔
دیپکا پڈوکون اس سے قبل باجی راؤ مستانی میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں ۔
فلم میں شہنشاہ کے کردار کیلئے رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کا نام لیا جارہاہے۔