پاناما پیپرز ،ابھی مزید نام سامنے آئینگے ،صدر ممنون حسین

شائع 14 مئ 2016 04:17pm

اسلام آباد:صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز میں کئی ایسے نام آنے والے ہیں جو خود کو بے قصور سمجھتے ہیں۔

آج نیوزکے مطابق صدر مملک ممنون حسین نے پاناما پیپرز کا معاملہ قدرت کی طرف سے قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی بڑے بڑے نام آئیں گے، ایسے نام آئیں گے جو کہتے ہیں ہم نے کچھ نہیں کیا۔

دوسری جانب پاکستان بارکونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے پانامہ پیپرزپرچیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پندرہ دن میں ایسا نہ ہوا توپٹیشن دائرکی جائے گی۔ بار نے احتساب وزیراعظم اورانکے خاندان سے شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments