پاک سرزمین کے مصطفی کمال کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

شائع 14 مئ 2016 05:31pm

کراچی :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات ہوئی جس میں شہر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ سے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے طویل ملاقات کی، جس میں شہر کی مجموعی صورتحال سمیت آفتاب احمد قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا۔

مصطفیٰ کمال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انکی پارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں دو طرح کے لوگ ہیں ایک وہ جو معصوم ہیں، انہیں کچھ نہیں معلوم،دوسرے وہ جنہیں سب کچھ معلوم ہے لیکن خاموش ہیں۔

Read Comments