Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چارسده :چارسده میں مبینہ طور پر’غیرت ‘ کے نام پر فائرنگ سے 2خواتین ہلاک ہو گئیں۔
آج نیوز کے مطابق، ملزم راشد کو شک تھا کہ اس کی بہن اور بھتیجی فون پر کسی غیر مرد سے باتیں کرتی ہیں جس کی وجہ سے اس نےفائرنگ کرکے دونوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔
ملزم واردات كے بعد فرار ہونے میں كامیاب ہوگیا ۔ علاقے كے لوگوں نے اپنی مدد آپ كے تحت دونوں لاشوں كو ڈی ایچ كیو اسپتال پہنچا دیا۔
پولیس ملزم كی گرفتاری كیلئے چھاپے مار رہی ہے۔