ڈاکٹروں کو جذبے کے ساتھ مریضوں کی خدمت کرنا ہوگی،شہباز شریف

شائع 15 مئ 2016 12:50pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولت پہنچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو جذبے کے ساتھ مریضوں کی خدمت کرنا ہوگی اور موجودہ صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 69 سالوں میں اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں۔پیسہ غریب عوام کا ہے اور عوام کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دو ہزار دس میں ملیریا کی دوائی دل کےمریضوں کودی جاتی رہی،اگر اداروں میں چیک اینڈ بیلنس ہوتا تو ایک مریض بھی اللہ کو پیارا نہ ہوتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جارہی ہے۔

Read Comments