کراچی: زیر زمین ٹینک کی صفائی، پانچ مزدور جاں بحق

شائع 15 مئ 2016 01:04pm

کراچی:کراچی کی ایک فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کے بغیرمزدوروں کو زیر زمین ٹینک کی صفائی کیلئے اتار دیا گیاجس سے پانچ مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ  ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ویٹا چورنگی میں واقع پلاسٹک کا دانہ بنانے والی فیکٹری نے  مزدوروں کو نگل لیا۔

 فیکٹری میں صاف پانی بھی نہ تھا کہ بے حال مزدروں کو بروقت پانی پلا دیا جاتا اور منہ سے کیچڑ نکالا جاتا۔ محنت کش غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے پانچ گھرانے اجڑ گئے فاقہ کشوں کے دکھوں میں مزید اضافہ  ہوگیا۔

Read Comments